کاروار:26؍ مئی (ایس اؤ نیوز) کرناٹکا کے خاص کر کاروار کےکرائے والی سواریو ں کے ڈرائیوروں کو گوا کی سرحد میں داخل ہونے کےلئے اجازت نامہ دینے سابق رکن اسمبلی ستیش سئیل نے گوا اخبارنویسوں کےساتھ گوا کی سرحد پر پریس کانفرنس کرتےہوئے گوا کی حکومت پر زور دیا۔
پریس کانفرنس میں ستیش سئیل نےگوا کے اخبارنویسوں کو بتایاکہ وہ اس سے قبل اترکنڑا ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھتےہوئے کئی ایک ضروری وجوہات کا ذکر کرتےہوئے گوا کی حکومت کےساتھ بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے پر زور دیاتھا۔ اس وقت گوا کے اخبارنویسوں نے انہیں گوا میں عدالتی حکم نامےکے تحت عمل کئےجانے سے مسئلہ پیدا ہونے کی جانکاری دی ۔ پلٹ وار کرتےہوئے ستیش سئیل نے گوا کے اخبارنویسوں کے ذریعے گوا کی حکومت کے سامنےسوال رکھا کہ جب اسی کار اور ڈرائیور کے ذریعے سی برڈ محکمہ کے لوگ گوا جاتےہیں تو گوا کی حکومت کوئی روک ٹوک نہیں کرتی ، کیا قانون کا مطلب یہی ہے۔ وہیں انہوں نے کہاکہ معاملہ کو ہم اترکنڑا ڈی سی کے سامنے بھی پیش کریں گے۔ مجموعی طورپر سابق رکن اسمبلی نے کاروار سمیت کرناٹکا کے کار ڈارئیوروں کےمسئلے کو لےکر گوا حکومت کو متوجہ کرنے پر عوامی طورپر ستائش کی جارہی ہے۔